• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر میں خرید کر ایندھن پر سبسڈی دینے میں کوئی منطق نہیں، مسعود پیزشکیان

تہران (اے ایف پی) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے گزشتہ روز کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی ایندھن کی سبسڈی غیر منطقی ہے لیکن حکومت کی دیرینہ پالیسی کو تبدیل کرنے کے کسی ارادے کا اعلان کرنے سے باز رہے۔عالمی سطح پر تیل پیدا کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک ایران میں ایندھن کی قیمتیں دنیا کی سب سے کم قیمتوں میں سے ہیں اور 2019میں حیران کن اضافے نے مشتعل شہریوں کے احتجاج کو جنم دیاتھا۔ایرانی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ حکومت کے فری مارکیٹ سے ڈالر ریٹ میں پیٹرول خریدنے اور اسے سبسڈی والے نرخ پر لوگوں کو فروخت کرنے میں کوئی منطق نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید