• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: ریلوے پولیس نے مسافر کے گمشدہ 4 لاکھ روپے ڈھونڈ نکالے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ملتان کی ریلوے پولیس نے مسافر کے گم ہو جانے والے 4 لاکھ روپے ڈھونڈ نکالے۔

ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق مسافر محب اللّٰہ پاکستان ایکسپریس پر کراچی سے بہاولپور سفر کر رہا تھا، مسافر بہاولپور اترتے وقت اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا تھا۔

ریلوے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیگ میں 4 لاکھ روپے کے علاوہ قیمتی سامان بھی موجود تھا، مسافر نے بیگ کی اطلاع ڈیوٹی پر موجود ریلویز پولیس اہلکار کو دی تھی۔

ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق ریلوے پولیس نے مسافر کو اس کا گمشدہ بیگ واپس لوٹا دیا۔

قومی خبریں سے مزید