• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش، کراچی ایئر پورٹ پر مسافر گرفتار

--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کے عملے نے پرتگال کے جعلی رہائشی کارڈ کی بنیاد پر کراچی ایئر پورٹ سے کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر  کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عرفان بشیر جعلی دستاویزات پر کراچی سے پی آئی اے کی ٹورنٹو کی پرواز ’پی کے 783‘ سے سفر کر رہا تھا۔ 

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کی جانب سے امیگریشن کاؤنٹر پر پیش کیا جانے والا یورپی ملک پرتگال کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، جبکہ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرونِ ملک آمد کی جعلی مہریں بھی لگی ہوئی ہیں۔ 

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ٹریول ایجنٹ سے 90 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ کارڈ اور دیگر جعلی دستاویزات حاصل کیں۔ 

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید