• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ریکوڈک پر 80 کروڑ ڈالرز سرمایہ لگائے گا، ذرائع

فائل فوٹو ریکوڈک
فائل فوٹو ریکوڈک

سعودی عرب کی ریکوڈک میں 80 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہوگا۔

وزیراعظم کو آج ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے وزارتِ توانائی کے حکام بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض کی منظوری کےلیے معاون ثابت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین قرض رول اوور کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید