• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔ 

کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔ 

انہو نے کہا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ 

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ چھوٹی دکانوں پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف و شفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید