• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سے مخالفت 12 سال رہی، معاملات دنوں میں درست نہیں ہوسکتے، فضل الرحمان


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے 12 سال مخالفت رہی، دنوں میں معاملات درست نہیں ہوسکتے۔

مولانا فضل الرحمان لاہور میں سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے۔

جے یو آئی سربراہ نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی، ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 12 سال ہماری مخالفت رہی، دنوں کے اندر معاملات درست نہیں ہوسکتے۔

جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ اور دوست ہیں، جن کی عیادت کےلیے آئے تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ فیصلے کی خوشی میں حلوہ کھلایا اور مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی کے دور میں مولانا مفتی محمود کے ساتھ گہرے مراسم تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، یہ سلسلہ قائم ہے اور قائم رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید