• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جسے ہم فساد کہہ رہے ہیں، اسے جہاد کے نام پر پروموٹ کیا گیا، ایمل ولی خان


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج جسے ہم فساد کہہ رہے ہیں، اسے جہاد کے نام پر 30، 40 سال پروموٹ کیا گیا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان میں ان لوگوں کے باقاعدہ ٹریننگ سینٹرز رہ چکے ہیں، ہم نے امریکی جہاد کو پروموٹ کیا، اس سے ہمیں لاکھوں ڈالرز آئے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں اسامہ بن لادن کو شہید کہا گیا، پاکستان میں دہشت گردوں میں 80 فیصد دماغی اور 10 فیصد اسلحہ بردار ہیں، ملک کی دونوں بڑی جماعتوں میں نظریاتی انتہا پسند بیٹھے ہیں۔

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بہترین کاغذ کا ٹکرا ہے، جس پر آج تک عمل نہیں ہوا۔

ایمل ولی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی، فیض حمید، جنرل باجوہ گٹھ جوڑ تھا، پوچھتا ہوں کن شرائط پر 40 ہزار دہشت گردوں کو واپس لایا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل فیض حمید، بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، بیرسٹر سیف اور محمود خان کے خلاف انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید