• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت کے بیج بونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ 

آٹھ مقام میں سرکاری محکمہ جات کے جائزہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اتحادی حکومت کے باوجود میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور پن بجلی کی پیداوار بڑھانے کےلیے محکموں کو اہداف دیے ہیں۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ 

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ تمام وزارتیں ماہانہ کارکردگی وزیراعظم سیکریٹریٹ کو دیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 3 روپے یونٹ کے باوجود 33 فیصد ریکوری نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

قومی خبریں سے مزید