• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کا سرگودھا اور شاہ پور جیلوں کا دورہ، 7 قیدیوں کی رہائی کا حکم

سرگودھا، شاہ پور صدر(نامہ نگاران) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھامحترمہ فرزانہ شہزاد خان نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا تفصیلی دورہ کیا اپنے دورہ کے دوران انہوں نے خواتین وارڈ میں اسیران سے ملاقات کی اور شیر خوار بچوں کو دی جانے والی خوراک کے بارے دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے معمولی مقدمات میں ملوث چھ اسیران کی رہائی کے بھی احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خان وحید خان، علی امیر شاہ اورریاض احمد خان اورسول جج سرگودہا میاں محمد زاہد سلیم وو دیگر جیل افسران موجود تھے۔علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج خوشاب سعادت حسین ملک نے سینئر سول جج مسعود اختر کیانی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جیل سپرنڈنٹ سیف اللہ گوندل، ڈپٹی سپرنڈنٹ بابر نعیم عادل اور دیگر عملہ بھی موجود تھا انہوں نے جیل میں قیدیوں حوالاتیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے۔ کچن، ہسپتال، صفائی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور ایک حوالاتی کی رہائی کا حکم دیا۔
تازہ ترین