انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کے بھاؤ میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 32 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں بدل گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 10 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 94 پر آ گیا ہے۔
آج کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 334 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔