ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کا کہنا ہے کہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کےلیے دو تجارتی وفود بنگلادیش جائیں گے۔
ٹڈاپ اعلامیے میں کہا گیا کہ کھجور کے 13 برآمد کنندگان پر مشتمل پہلا وفد 19 جنوری کو روانہ ہوگا، کینو برآمد کنندگان کا دوسرا وفد 20 جنوری کو بنگلادیش روانہ ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے وفود بھیجے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ پاک بنگلادیش دو طرفہ تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاکستانی مصنوعات اور خدمات سے آگاہی کیلئے جلد بنگلادیش میں نمائش کریں گے۔