سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئر پورٹ اور اطراف میں بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق تمام لائٹ ویٹ طیاروں کو محفوظ مقام پر وزن لگا کر پارک کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران حد نگاہ میں کمی اور تیز ہوا کے سبب چھوٹے طیاروں کو فلائنگ میں مشکلات ہوتی ہیں۔
ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے کی ہدایت پر ایوی ایشن کمپنیوں نے چھوٹے طیاروں کو پارک کر دیا ہے۔
دوسری جانب کراچی ایئر پورٹ کے مینجر کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر فلائٹس آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔