بھارتی ریاست اترکھنڈ میں نوجوانوں کی جانب سے خواتین کو بیچ سڑک پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
2 خواتین نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ وہ رات میں فلم دیکھ کر واپس جارہی تھیں کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے ان کی گاڑی روک کر انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
دو گاڑیوں میں موجود چند لڑکوں نے انہیں ہراساں کیا اور گالیاں بھی دیں، جس پر دونوں لڑکیوں میں سے ایک لڑکی نے انہیں چھیڑنے والے لڑکوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب دوسری مرتبہ لڑکوں نے انہیں روک کر ہماری گاڑی کا دروازہ کھولا تو اسی دوران اسکوٹی پر آنے والے ایک شخص نے انہیں ہٹا کر راستہ بنانے کی کوشش کی تو ہمیں بھاگنے کا موقع مل گیا۔
پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا اور گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کرکے ان کی کاریں بھی ضبط کرلی ہیں۔