لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف11ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کے لئے روانہ ہو سکتے ہیں۔نواز شریف کو لندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے جس کے بعد اپنے صاحب زادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ نواز شریف کا دو سے تین ہفتے تک لندن میں قیام کا امکان ہے جبکہ لندن روانگی سیاسی حالات سے مشروط ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال 21اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے جبکہ اس سے قبل نواز شریف 4سالوں سے لندن میں علاج معالجے کے لئے قیام پذیر تھے۔