اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)انٹی کرپشن پولیس نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ ظفر نقوی کی قیادت میں چھاپہ مار کر مری امپروومنٹ ٹرسٹ کے اسسٹنٹ سیکرٹری طارق کو د س ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ساجد محمود عباسی نامی ٹھیکیدارنے ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی جنید ابراہیم کو شکایت کی تھی کہ اسسٹنٹ سیکرٹری دستاویزات کی نقل فراہم کرنے کے لئے دس ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے جس پر انہوں نے انسپکٹر ممتاز میکن کو کارروائی پر مامور کیا جس نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ ظفر نقوی کے ہمراہ چھاپہ مارکر ملزم کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف انٹی کرپشن قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ۔