• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف حکومت پر اعتماد نہیں کر رہا اور نہ کوئی اور کرتا ہے، عمر ایوب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکومت پر اعتماد نہیں کر رہا اور نہ کوئی اور کرتا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب صنم جاوید کے ہمراہ بھلوال  پہنچے جہاں انہوں نے  سابق ایم این اے ہارون احسان پراچہ سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مہنگائی حکومت کی کارکردگی کا واضع ثبوت ہے، آئی ایم ایف حکومت پر اعتماد نہیں کر رہا اور نہ کوئی اور کرتا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر اور تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت ہے، مستقبل کے وزیراعظم خان صاحب ہیں، عام انتخابات جلد ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید