• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا، منگلا اور چشمہ میں مجموعی طور پر 11.5 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوچکا، ترجمان واپڈا

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں مجموعی طور پر 11.5 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 5 برس کی اوسط دستیابی سے 2 فیصد زیادہ ہے، تربیلا ڈیم اپنی پوری صلاحیت 1550 فٹ تک بھر چکا، پانی کا یہ لیول تاحال برقرار ہے۔

چشمہ کے آبی ذخیرے میں بھی پانی اپنی انتہائی سطح کے قریب ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1217.90 فٹ ہے، جہاں آج پانی کا ذخیرہ 5.455 ملین ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں پانی کا موجودہ ذخیرہ گزشتہ 5 برس کی اوسط دستیابی سے نسبتاً بہتر ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ رجحان جاری رہنے پر منگلا جھیل میں پانی کی دستیابی مزید بہتر ہوسکتی ہے، 10 ستمبر تک منگلا میں پانی کی سطح 1222 فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید