• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ امتحان کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے 5 نگراں مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے 22 ستمبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کی شفافیت کو یقینی بنانے کےلیے 5 نگراں مقرر کردیے۔

سندھ سے ڈاکٹر امجد سراج میمن، پنجاب سے پروفیسر خالد مسعود گوندل، کے پی سے پروفیسر محمد زبیر خان، بلوچستان سے پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ اسد اور اسلام آباد سے بیرسٹر سلطان منصور نگراں ہوں گے۔ 

امتحانی عمل کی نگرانی کےلیے متعلقہ حکام نے جن اداروں کو نامزد کیا ہے ان میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہور (پنجاب)، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔ 

ایم ڈی کیٹ کےلیے کل ایک لاکھ 74 ہزار 744 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایک لاکھ 67 ہزار 77 درخواستوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے جامعات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امتحان کے دوران بدانتظامی کے کسی بھی واقعے کو روکنے کےلیے بائیو میٹرک شناخت کو یقینی بنائیں اور کیمروں اور جیمرز کے استعمال سمیت سخت حفاظتی پروٹوکول پر عمل درآمد کریں۔ 

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے جامعات پر زور دیا کہ وہ امتحانی پراکٹرز اور عملے کو مناسب وسائل اور تربیت فراہم کریں، ملک بھر میں یہ امتحان کم از کم 30 مقامات پر منعقد کیا جائے گا جن میں دبئی اور ریاض کے دو بین الاقوامی مراکز بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید