• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ، 2 ملزمان گرفتار

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اے کیو خان اسپتال میں منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان سہیل اور شوکت بابر ورک  کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے  کہ ملزمان پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف درخواست ڈاکٹر دینا خان کی جانب سے دی گئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اے کیو خان ٹرسٹ اسپتال کی جعلی ڈیڈ تیار اور استعمال کرنے پر مقدمہ درج ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہوا تھا، ملزم سہیل کو مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ دیگر ملزمان نے اپنی عبوری ضمانت کروالی تھی، ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر تھانہ راوی روڈ میں بھی درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید