• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

85 فیصد پاکستانیوں کو ملازمت جانے کا خوف، نئے سروے میں انکشاف

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

برسرِ روزگار پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا، لیکن 85 فیصد افراد کو بے روزگاری کا خوف رہتا ہے۔ 

اپسوس پاکستان کے حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں شرح روزگار تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ شرح روزگار 58 فیصد ہے جبکہ گزشتہ سروے میں یہ 50 فیصد تھی۔ 

سروے میں 58 فیصد نے گزشتہ ایک سال میں کسی کی نوکری نہ جانے کا کہا۔

اس کے مطابق روزگار کھونے والوں کی شرح میں 8 فیصد کمی ہوگئی ہے جو 50 فیصد سے کم ہوکر 42 فیصد پر آگئی ہے۔ 

پاکستانیوں میں روزگار کے تحفظ کے احساس میں استحکام آیا۔ گزشتہ سروے کی طرح موجودہ سروے میں بھی 15 فیصد پاکستانی روزگار نہ کھونے کے حوالے سے پُراعتماد نظر آئے۔ 

البتہ 85 فیصد افراد بےروزگاری کے خوف کا اظہار کرتے نظر آئے۔

خاص رپورٹ سے مزید