• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کی کہانی، تین پلیئر بیرون ملک سیاسی پناہ کے طلبگار، فزیو پولینڈ میں لاپتا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی حیران کن کہانیاں منظر عام پر آنے سےنئی پریشانی سے دوچار ہوگئی۔ قومی ٹیم کے تین کھلاڑی مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم عبدالرحمان کے بیرون ملک سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ فزیو وقاص پولینڈ میں لاپتا ہوگئے۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ان کے پاسپورٹ منسوخ کرائینگے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے مالٹا میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور فزیو پر تاحیات پابندی لگادی ہے۔ دوسری جانب گول کیپر اکمل اور فارورڈ ارباز نے قومی ٹیم کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے۔ نائب کپتان ابوبکر آسٹریلیا میں لیگ کھیلنے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ بدھ کو پی ایچ ایف کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ تین کھلاڑی اور فزیو ملک سے باہر گئے ہیں ، اطلاع کے مطابق انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔ وہ این او سی کے بغیر باہر گئے ہیں، ان کے پاکستان واپس آنے کے ثبوت موجود ہیں وہ بعد میں باہر چلے گئے، سب کے پاسپورٹ منسوخ کرانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھیں گے، ڈیپارٹمنٹس کو بھی اس حوالے لکھ دیا ہے ۔ہمارے ساتھ انہوں نے جھوٹ بولا کہ وہ فیملی مصروفیت کی وجہ سے کیمپ میں نہیں آ سکتے۔ 
اہم خبریں سے مزید