بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث احسن شاہ کی آڈیو لیک کے معاملہ پر احسن شاہ، اس کی بیوی، طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احسن شاہ کی آڈیو لیک کے معاملے پر انسپکٹر شکیل بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ احسن شاہ، اس کی بیوی، طیفی بٹ اور گوگی بٹ کےخلاف درج کیا گیا۔
مقدمہ دھمکیوں اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانا اچھرہ میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو گوگی بٹ اور طیفی بٹ نے احسن شاہ کے ذریعے قتل کروایا۔
خیال رہے کہ احسن شاہ کو ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کے قتل کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا، دوران حراست ملزم پولیس سے مبینہ مقابلے میں مارا گيا تھا۔