• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں تقریباً 81 کروڑ ڈالر کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اگست کے چار کاروباری ہفتوں میں تقریباً 81 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق رواں سال 23 اگست کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 کروڑ 89 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 16 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 40 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 23 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 96 کروڑ ڈالر تھے جو 23 اگست تک تقریباً 81 کروڑ ڈالر بڑھ کر 14 ارب 77 کروڑ ڈالر رہے۔

تجارتی خبریں سے مزید