خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں بی آر ٹی کنٹریکٹرز سے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کی منظوری دیدی گئی۔
پشاور سے ذرائع کے مطابق کنٹریکٹرز سے 2 ارب 60 کروڑ روپے کی سیٹلمنٹ ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کنٹریکٹرز دو بار انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس گئے۔ سیٹلمنٹ میں نیب اور ایف آئی اے بھی اپنے کیسز واپس لیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں کیس لڑنے پر بھی ڈھائی ارب روپے سے زیادہ خرچہ آتا۔ کیس ہارنے کی صورت میں کنٹریکٹر کلیم زیادہ کرتے۔
ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کنٹریکٹرز سمیت تمام پارٹیز سیٹلمنٹ پر راضی ہوئے۔ کنٹریکٹرز ڈیزائن میں بار بار تبدیلیوں پر طے شدہ رقم سے زیادہ کلیم کر رہے تھے۔