• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچ، سیلاب سے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بہہ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس پائپ لائن بہہ گئی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق 18 انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب حب اور بولان کے علاقے کولپور میں طوفانی بارش کے بعد  نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارش کا سلسلہ یکم ستمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید