مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات ہوئی، ان پر جیل میں سختیاں ہیں، ان کو کان میں تکلیف ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور ایکسر سائز کے لیے ڈمبل نہیں دیا جا رہا، بیٹوں سے ان کی بات چیت نہیں کروائی جا رہی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو سہولتیں جیل میں نواز شریف اور آصف زرداری کو تھیں وہ بانی پی ٹی آئی کو نہیں ہیں۔
مشیر اطلاعات کے پی نے یہ بھی کہا کہ 22 اگست کا جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کارکنوں نے مایوسی کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان پارٹی رہنماؤں کو ساتھ بٹھائیں اور اختلافات ختم کروائیں۔