• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کی خرابی: 30 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

موسم کی خرابی کے باعث ملک بھر میں 30 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان کے شہرِ اقتدار اسلام آباد میں موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے سبب آج کی 9 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد اسکردو کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 251، 252، پرواز پی کے 631 اور 632 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد تا دبئی کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 211 اور 212، اسلام آباد تا کراچی کی 3 پروازیں پی ایف 125، 126، ای آر 501 منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 368، 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جو کہ رات پونے 11 بجے روانہ ہو گی، اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 309 سات گھنٹے تاخیر سے رات 2 بجے روانہ ہو گی، کراچی تا اسلام آباد پرواز پی کے 308 پونے 7 گھنٹے تاخیر سے رات 10 بجے جائے گی، سیالکوٹ مسقط کی پرواز پی کے 281 کی روانگی میں سوا 7 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

مسقط تا سیالکوٹ پروازوں او وی 505، 506 میں 2 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے، لاہور تا استنبول کی پرواز ٹی کے 714، 715 کی آمد و روانگی میں 1 گھنٹہ تاخیر جبکہ اسلام آباد تا ریاض کی پرواز پی کے 753 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 12 بجے جائے گی۔

لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322، 323 کی آمد و روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ہے، لاہور سے دوحہ کی پرواز پی کے 279 کی روانگی میں سوا گھنٹہ جبکہ فیصل آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 341 دو گھنٹے تاخیر سے دن ڈیڑھ بجے روانہ ہو گی۔

اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی اے 201 پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 3:50 بجے جائے گی، اسلام آباد دبئی کی پرواز ای آر 701 سات گھنٹے تاخیر سے رات 11 بجے روانہ ہو گی، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 تین گھنٹے تاخیر سے دن 1 بجے، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 تین گھنٹے تاخیر سے 10 بجے جائے گی۔

کراچی، جدہ، دمام، دبئی، بغداد کی پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہے، اسلام آباد سے ریاض، شارجہ، دمام، دوحہ دبئی کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید