• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمراٹ میں سیلابی ریلہ، ہوٹلوں کو نقصان، پل بہہ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دیر بالا کے سیاحتی مقام کمراٹ میں سیلابی ریلے نے ہوٹلوں، ریستوران، مقامی افراد کے گھروں اور فصلوں شدید نقصان پہنچایا ہے۔

کوہستان سے گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔

کمراٹ جانے والی مین شاہراہ بریکوٹ کے مقام پر دریا برد ہوگئی۔

مکرالہ اور تھل کے مقام پر رابطہ پل بھی سیلاب میں بہہ گیا۔

تحصیل ناظم کلکوٹ ضیا الرحمٰن نے بتایا ہے کہ کمراٹ میں سیکڑوں سیاح اور گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومت ریسکیو اور بحالی کے کام میں مدد کرے۔

قومی خبریں سے مزید