• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر، لینڈ سلائیڈنگ میں 12 افراد کی ہلاکت، بیرسٹر سیف کا اظہارِ افسوس

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے دیر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ میں 1 ہی خاندان کے 12 افراد کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ ہوا ہے، دکھ کی اس مشکل گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےساتھ ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 سمیت تمام ادارے اس قسم کے واقعات میں الرٹ ہیں، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات میں نقصانات کم کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ندی نالوں کے پاس جانے سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید