گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک بہیمانہ تشدد اور قتل و غارت کیخلاف پریس کلب گوجرانوالہ کے باہر پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسکی قیادت پیپلز یوتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشاد اللہ سندھو ، پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے سابق صدر چوہدری اعجاز احمد سماں ، ضلع گوجرانوالہ کے سابق صدر میاں اظہر حسن ڈار، سٹی گوجرانوالہ کے سابق صدر لالہ اسد اللہ پاپا نے کی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کو قتل عام کر رہا ہے میاں اظہر حسن ڈار اعجاز احمد سماں شیخ محمد اقبال ، خالد حسین باجوہ ، بلال اعجاز سندھو ، صدام انور چیمہ ، محمد رضوان ، راحت محمود ورک ، رانا شہباز ،صغیر بٹ ، ذوالفقار بھٹو ، اشرف مجید ، شوکت جٹ ، محمد ناصر ، خواجہ شیخ انوار و دیگر نے بھی شرکت کی ۔