• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تودہ گرنے سے ہلاکتیں، صدر مملکت کی ورثا سے تعزیت

آصف علی زرداری --- فائل فوٹو
آصف علی زرداری --- فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیر واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ديربالا میں تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ دیر بالا میں پاتراک کے قریب لینڈ سلائیڈنگ میں 1 ہی خاندان کے 12 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

قومی خبریں سے مزید