• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل، ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی: کملا ہیرس

کملا ہیرس ---- فائل فوٹو
کملا ہیرس ---- فائل فوٹو 

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے، اسے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آئندہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ بہت سارے بے گناہ فلسطینی مارے گئے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے لیے قیدیوں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی اسرائیل سے متعلق پالیسیوں، ہتھیاروں کی فراہمی سے انحراف نہیں کروں گی۔

کملا ہیرس نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہیں روکوں گی۔

نائب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے اور یہ کیسے ہوتا ہے اس سے فرق پڑتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید