چکوال کے تھانہ سٹی کی حدود ہجویری کی مسجد کے قریب سے بوری بند لاش برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق لاش 10 سالہ بچے کی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر 8 مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، بچے کو مبینہ طور پر گلا دبا کر ہلاک کیا گیا ہے۔
بچے کے قتل کو 8 روز گزر جانے کے بعد بھی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔