• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب نے میؤ اسپتال میں پیڈز سرجیکل بلاک کا افتتاح کر دیا

مریم اورنگزیب --- فائل فوٹو
مریم اورنگزیب --- فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور کے میو اسپتال میں پیڈز سرجیکل بلاک کا افتتاح کر دیا۔

مریم اورنگزیب نے بچوں کے علاج کے لیے نو تعمیر شدہ بلاک کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طبی سہولتوں کاجائزہ لیا، وزیر صحت خواجہ سلمان ہمراہ تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 1871 میں قائم ہونے والا میؤ اسپتال 153 سال سے عوام کی خدمت کر رہا ہے، قیام پاکستان کے وقت 300 بستر کا یہ اسپتال آج 2399 بستروں کا اسپتال بن چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب بھر میں صحت کے نظام کو جدید بنانے کا انقلاب لا رہی ہیں۔ 

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پیڈز سرجیکل بلاک میں سی ایس ایس ڈی، آکسیجن کی مرکزی فراہمی، ایک چھوٹا آپریشن تھیٹر بھی موجود ہے۔ بلاک میں ڈے کیئر، پیتھالوجی لیب، اسکلز لیب کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وارڈز کو لیجنڈ پروفیسرز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

صحت سے مزید