امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ذرا سی بارشوں نے کراچی کی سڑکوں کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف مال بنانا اور کرپشن کرنا جانتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ایس بی سی اے سمیت کراچی کے اداروں پر قبضہ کررکھا ہے اور بلدیاتی اداروں کو اختیار اور وسائل دینے پر تیار نہیں ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے 9 ٹائونز اور 87 یو سیز اختیارات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔