• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن کنواں واقعہ: 15، 20 منٹ بعد خاموشی ہوگئی، کسی نے جواب نہ دیا، علاقہ مکین

فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

کراچی کے علاقے گارڈن میں 2 بچے کنویں میں گر گئے جنہیں بچانے کےلیے اندر جانے والے نوجوان سمیت دونوں بچے انتقال کرگئے۔ واقعے سے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم فوری پہنچتی تو کنویں میں گرنے والوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے کنویں میں گرنے کی اطلاع پر ہم موقع پر پہنچے، علاقے کا پلمبر بچوں کو بچانے رسے کے ذریعے کنویں میں اترا، پلمبر نے اندر جانے کے بعد آواز دے کر بتایا کہ آکسیجن کم ہے۔ پلمبر نے پانی بھی مانگا، اسے پانی کی بوتل بھی دی۔

 علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ شاید اس نے دونوں بچوں کو ساتھ باندھنے کے بعد رسا کھینچنے کو کہا۔ 10 سے 15 فٹ رسا کھینچا گیا لیکن وہ ٹوٹ گیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اس کے 15، 20 منٹ بعد تک کنویں سے بچوں اور پلمبر کی آوازیں آرہی تھیں، بعد میں خاموشی ہوگئی، پھر کسی نے جواب نہیں دیا۔

قومی خبریں سے مزید