• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان رحیم یار خان سے گرفتار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے بہاولپور کے عملے نے رحیم یارخان کے نواح میں کارروائیاں کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف اسمگل شدہ افراد سے بھتے کے الزامات کے مقدمات درج ہیں۔ 

حکام کے مطابق غوث پور میں چھاپے کے دوران ملزم اشفاق احمد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے اسد محمود کو بیرون ملک بھیجنے کے بہانے 32 لاکھ 57 ہزار روپے وصول کیے۔ 

دوسرے ملزم محمد افضل کو گلشن اقبال رحیم یار خان سے گرفتار کیا گیا۔ 

حکام کے مطابق ملزم نے محمد عمر کو ورک ویزہ پر کرغستان بھیجنے کیلئے 5 لاکھ روپے وصول کیے۔ نوجوان کو کرغزستان بھیجا گیا جسے ملازمت نہ ملی۔

اہم خبریں سے مزید