لاہور(آصف محمود بٹ ) 9مئی کے پرتشدد واقعات میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 5افراد کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے اڈیالہ ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے گئے 16میں سے 15کا تعلق لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہے ۔
ان افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ کے سیکشن 59اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923کے سیکشن 3کے تحت سزائیں سنائی گئی ہیں۔
اڈیالہ جیل منتقل کئے جانیوالوں میں سید حسن شاہ ولد سید آصف حسین شاہ سکنہ نیشنل ٹاؤن چکلالہ روڈ راولپنڈی(9سال قید بامشقت) ، محمد عبداللہ ولد کنور محمد اشرف سکنہ مور والہ چوک ساہیوال (4سال قید بامشقت )، راجہ دانش وحید ولد راجہ عبدالوحید سکنہ ڈھوک کمال خان رنیال راولپنڈی (4سال قید بامشقت)، علی حسین ولد خلیل الرحمن سکنہ محلہ لالہ زار تلسہ روڈ راولپنڈی(7سال قید مشقت) اور فرہاد خان ولد شاہد حسین سکنہ سیکٹر جی سکس ون اسلام آباد (7سال قید بامشقت ) شامل ہیں۔