• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا غزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے  غزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں یرغمالیوں کی صورتِ حال اور حماس کی مذمت کے لیے فوری اجلاس بلائے۔

اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے ابھی تک حماس کی مذمت کی، نہ ہی یرغمالیوں کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی۔

دوسری جانب غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت پر اسرائیل میں ہڑتال کی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بزنس فورم، ٹیک کمپنیز، بار ایسوسی ایشن، ٹیچرز یونین اور یونیورسٹی ہیڈ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کی۔

اس کے علاوہ تل ابیب میونسپلٹی، مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپڈ نے بھی ہڑتال کی حمایت کی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے اسرائیل میں بن گویر ایئر پورٹ بھی بند رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید