• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرنگ سے ملنے والی 6 لاشوں کی ذمے دار حماس ہے: اسرائیلی وزیرِ اعظم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز سرنگ سے ملنے والی 6 لاشوں کی ذمے دار حماس ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حماس کے رہنماؤں کا تعاقب جاری رکھے گا، اسرائیل باقی مغویوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے پُرعزم ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنہوں نے یرغمالیوں کو قتل کیا ہے وہ معاہدہ نہیں چاہتے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔

علاوہ ازیں حماس کے سینئر رہنما عزت الرشیق نے کہا ہے کہ رفح شہر کی سرنگ میں 6 مغوی اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں میں امریکی اسرائیلی اور روسی اسرائیلی شہری شامل تھے، ہم اپنے قیدیوں کی زندگیوں کا جوبائیڈن سے زیادہ خیال رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید