• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ارسا سندھ سے کیوں نہیں ہوسکتا؟ نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے استفسار کیا ہے کہ چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سندھ سے کیوں نہیں ہوسکتا؟

سندھ اسمبلی میں تحریک التوا پر اظہار خیال کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ 1991 میں پانی کے معاہدے پر پنجاب اور سندھ اسمبلی کے نمائندوں نے دستخط کیے۔ جس کے بعد ارسا بنائی گئی جس نے معاہدے پر عمل کرنا تھا اور طے شدہ فارمولے کے مطابق پانی کی تقسیم ہونی تھی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم آخر میں ہیں اس لئے پہلا حق پانی پر ہمارا ہے، سندھ اسمبلی نے پانی کی تقسیم پر قراردادیں بھی پاس کیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ چیئرمین ارسا سندھ سے کیوں نہیں ہوسکتا؟ اجازت دی جائے کہ میں اپنی پانی کی تقسیم کی قرارداد پیش کروں۔

قومی خبریں سے مزید