• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکا خیز مواد کے استعمال کے لائسنس کا اختیار وفاق کو دینے کا بل سندھ اسمبلی میں پیش

سندھ اسمبلی : فوٹو فائل
سندھ اسمبلی : فوٹو فائل

سندھ اسمبلی میں دھماکا خیز مواد کے استعمال کے لائسنس کا اختیار وفاق کو دینے کا بل پیش کردیا گیا۔

بل وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے سندھ اسمبلی میں پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد کی خرید و فروخت، ترسیل کے درمیان دہشتگرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی دھماکا خیز مواد پالیسی کے تحت معاملے کو سینٹرلائز کرنا چاہتے ہیں، وفاق سے درخواست ہے کہ ایکسپلوز کا اختیار اپنے پاس رکھے۔

صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے پیش کیا گیا بل سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سندھ کے سپرد کردیا گیا، کمیٹی ایک ہفتے میں بل پر سفارشات منظور کرکے ایوان کو آگاہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید