• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی پر سابق سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز جاری کردیا گیا

اڈیالہ جیل : فائل فوٹو
اڈیالہ جیل : فائل فوٹو

ہوم ڈپارٹمنٹ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کنٹرول محمد اکرم کو شوکاز جاری کردیا، شوکاز 29 فروری کو اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی پر جاری کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 5 ذہنی بیمار قیدیوں کو ایک جگہ رکھ کر جیل قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، محمد اکرم ذہنی بیمار قیدی کیلئے اقدامات کرنے اور اسے الگ سیل میں رکھنےمیں بھی ناکام رہے، قیدی نے اینٹ مارکر ساتھی قیدیوں کو زخمی اور ایک کو ہلاک کیا۔

ہوم ڈپارٹمنٹ نے محمد اکرم سے شوکاز کا جواب 7 دنوں میں طلب کر لیا، انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم کی غفلت اور لاپرواہی ثابت ہوئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جونیئر سائیکالوجسٹ سارہ غضنفر اور کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ سنیعہ شہزاد نے بھی ملزم کی خطرناک ذہنی حالت کی تصدیق کی۔

ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ محمد اکرم نے جیل قوانین401، 435، 436، 442 اور 1095 ایف کی خلاف ورزی کی اور جیل میں دیانتداری، اور سنجیدگی سے ڈیوٹی دینے میں ناکام رہے۔

انکوائری کمیٹی نے محمد اکرم کو محکمہ سے برخاستگی اور بھاری جرمانے کی سفارش کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید