جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم نے سخت مؤقف لیا ہے اور اس پر قائم ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ کوئی قابلِ ذکر بات نہیں ہوئی۔
جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن جعلی ہوا ہے، اسمبلیاں جعلی ہیں۔ جب تک اس پر بات نہیں ہوگی ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟