خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی کے رکن فضل الہٰی مظاہرین کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور اپنے حلقے کے 4 فیڈرز زبردستی چلوا دیے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق فضل الہٰی نے دلہ ذاک، ہزار خوانی1، یکہ توت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے۔ فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔
انھوں نے کہا فضل الہٰی نے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کےلیے گرڈ اسٹیشن میں بٹھا دیا۔
پیسکو ترجمان کے مطابق پیسکو کی جانب سے فضل الہٰی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔