• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ امیر بالاج ٹیپو کے بھائی پر درج

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مبینہ ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاویدبٹ  کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے حمزہ نے مقدمے کی درخواست دی، مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح اور قیصر بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق شاہ جمال کے قریب ٹریفک سگنل پر کار رکی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ امیر فتح اور قیصر بٹ نے میرے والد اور والدہ پر فائرنگ کی۔

 مقتول کے بیٹے حمزہ کا درخواست میں کہنا ہے کہ میری والدہ نے حملہ آوروں کو شناخت کر لیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز لاہور کے علاقے کینال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کی شناخت جاوید بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کر دیا تھا۔

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمے میں گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے احسن شاہ کے ذریعے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کروانے کا الزام عائد ہے۔

قومی خبریں سے مزید