عالمی ریکارڈ یافتہ طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بالکل بھی کتاب کا متبادل نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ماہ نور چیمہ، عالمی ایوارڈ یافتہ کم عمر مصنفہ ملائیکہ نواز اور صدر آکسفورڈ یونین موسیٰ ہراج نے شرکت کی۔
ماہ نور چیمہ نے کہا کہ آر ٹیفیشل انٹیلی جنس کے باوجود کتاب کی اہمیت ختم نہیں ہوسکتی ہے۔
ملائیکہ نواز نے کہا کہ وہ پاکستان میں کتاب پڑھنے کے رجحان کو واپس لانے کے لیے کوشش کریں گی اور جن لوگوں کو کتاب لکھنا پسند ہے وہ ان کی رہنمائی کے لیے تیار ہیں۔
موسیٰ ہراج نے کہا کہ کتاب کی اہمیت بہت زیادہ ہے، جن ممالک کے رہنے والے زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور جنہوں نے تعلیم حاصل کی ہے وہ ترقی یافتہ ملک ہیں۔