• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی جانب سے واگزار 310 کنال اراضی وفاق کے حوالے

قومی احتساب بیورو (نیب) کی کوششوں سے  واگزار کرائی گئی 310 کنال اراضی وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ 

اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہری پور میں اربوں روپے مالیت کی زمین وزارت صنعت و پیداوار کے ذریعے وفاق کو منتقل کی گئی۔ 

اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار میں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اراضی کی دستاویزات وصول کیں، نائب چیئرمین نیب سہیل ناصر اور ڈی جی خیبر پختونخوا فرمان اللہ نے اراضی وزارت صنعت و پیداوار کے حوالے کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق ہارون اختر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قومی وسائل کی حفاظت اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے ادارے ہم آہنگ ہو کر کام کر رہے ہیں۔ 

ہارون اختر نے کہا کہ نیب اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے قومی اثاثے قوم کے مفاد میں محفوظ ہو رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی وزیراعظم کے وژن برائے شفافیت اور احتساب کا عملی ثبوت ہے۔

قومی خبریں سے مزید