• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بچے کی بین الاقوامی مقابلۂ قرأت میں چوتھی پوزیشن

محمد بشر ــــ فوٹو بشکریہ ایجنسی اے پی پی
محمد بشر ــــ فوٹو بشکریہ ایجنسی اے پی پی

سوات سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے محمد بشر نے الجزائر میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

محمد بشر کی کامیابی نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان مضبوط ثقافتی اور روحانی تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔

حال ہی میں محمد بشر نے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت ’مزامیر داؤد‘ میں حصّہ لیا جس کا اہتمام الجزائر کے نجی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکوروک نے کیا تھا۔

یہ مقابلہ 18 سے 31 اگست تک جاری رہا جس میں 15 سے زائد ممالک کے امیدواروں نے شرکت کی۔

محمد بشر نے اس باوقار مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے 15 سو ڈالرز کا انعام حاصل کیا۔

ایکوروک ہر سال اس مقابلے کی میزبانی کرتا ہے جس میں دنیا بھر سے نوجوان قاری حسنِ قرأت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس تقریب کے علاوہ الجزائر کی وزارتِ مذہبی امور و اوقاف ہر سال الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی سرپرستی میں بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا انعقاد کرتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید