صوبۂ پنجاب کے شہر چکوال کے علاقے چوآسیدن شاہ میں بارشوں کے باعث اسکول کی عمارت گر گئی۔
اسکول کی عمارت گرنے سے زیرِ تعلیم طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔
چکوال کی ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے مطابق اسکول کی عمارت چوآسیدن شاہ کے علاقے وٹلی میں گری ہے، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسکول کی عمارت گرنے والے دن اسکول میں چھٹی تھی، اسکول کی عمارت گرنے پر بچوں کو دوسرے اسکول میں شفٹ کر دیا گیا ہے جن کا تدریسی سلسلہ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے مطابق حکومتِ پنجاب کے احکامات پر عمارت کی بحالی کا کام جَلد شروع ہو جائے گا۔